پالک سرد تر ۔ دائمی قبض والوں کے لیے بہت مفید ہے ۔ کسی قدر بلغم بڑھاتی ہے ۔ گرم خشک طبیعت والوں کو بہت مفید ہے ۔ پتھری ،یرقان ، مالیخولیا ، پیاس جلن اور گرمی کے بخاروں میں مفید ہے ۔ اس میں وٹامن بہت ہیں ۔ ہڈیاں ہمیشہ ساگوں اور سبزیوں کے استعمال سے بڑھتی ہیں اور طاقت حاصل کرتی ہیں ۔ پالک کے بیج ، سرد تر اثر رکھتے ہیں ۔ مندرجہ بالا بیماریوں میں ۴۔۶ماشہ ٹھنڈے پانی کے ساتھ پھانک لینا مفید ہے۔ خصوصاً سل اور دق میں جب کہ گرمی کی شدت ہو اس کا استعمال فائدہ بخشتا ہے ۔ پیشاب کھل کر آتا ہے ۔ اور گرمی کا زور کم ہو جاتا ہے ۔