نئی دہلی(بھاشا)
کی سالانہ کرنسی پالیسی کے اعلان سے قبل صنعتی تنظیم ایسوچیم کے صدراورنجی شعبہ کے یس بینک کے ایم ڈی رانا کپور نے اقتصادی ترقی کورفتار دینے کیلئے پالیسی سازشرح سود میں ۵ء۰فیصد کی تخفیف کی وکالت کی ہے۔کپور نے کہا کہ اس وقت پالیسی ساز شرح سود میں کمی کرنے کا مضبوط معاملہ بنتاہے کیونکہ ترقی کمزوربنی ہوئی ہے اورصارفین قیمت انڈکٹس پر مبنی افراط زر نرم پڑ رہی ہے۔ایسے میں آربی آئی چھ سے بارہ مہینے میں ریپوشرح (جس پر ریزوربینک کامرشیل بینکوں کوایک دوروز کیلئے پیسہ قرض دیتا ہے)کم سے کم ۵ء۰فیصد نیچے کرسکتاہے ۔ریزروبینک ۱۵۔۲۰۱۴کی سالانی کرنسی پالیسی کا یکم اپریل کو اعلان کرے گا۔ریزروبینک نے افراط زرپر شکنجہ کسنے کیلئے جنوری میںریپوشرح ۲۵ء۰فیصد بڑھا کر ۸فیصد کردی تھی ۔