کانپور (بھاشا)پالی ٹیکنک کی پڑھائی کررہی ایک بیس سالہ طالبہ نے پھانسی لگا کرخود کشی کرلی ۔ گھروالوں نے پولیس کوبتایاکہ پالی ٹیکنک کے امتحانات کے سبب وہ ذہنی طورپروہ پریشان تھی۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ گوند نگر کی کچی بستی علاقے میں رہنے والے اشوک کمار کی بیٹی پریتی (۲۰)اٹاوہ ضلع سے پالی ٹیکنک کی مکینکل ٹریڈ کی پڑھائی کررہی تھی۔ وہ ہولی کی چھٹی میں گھر آئی تھی۔
ترجمان نے بتایا کہ کل شام اس نے اپنی والدہ سے طبیعت خراب ہونے کی بات کہی اور گھر کی چھت پربنے کمرے میں چلی گئی۔ جب کافی دیر تک کمرے سے باہر نہیں آئی تو گھروالے اسے کمرے سے بلانے چھت پرگئے۔ توکمرہ اندر سے بند ملا۔ گھروالوںنے پڑوسیوں کوبلایا توانھوںنے روشن دان سے جھانک کردیکھا تو پوجا کی لاش ساڑی کے پھندے سے لٹک رہی تھی۔ پولیس نے دروازہ توڑ کر لاش باہر نکالی اور پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔ اہل خانہ نے پولیس کوبتایاکہ پوجاامتحانات کے سبب ذہنی طور پرپریشان تھی۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔