پاناما سٹی:پاناما نے تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔پاناما حکومت کی جانب سے کل جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی گئی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاناما نے تائیوان سے تعلقات توڑ لئے ہیں اور چین کے ساتھ رسمی تعلقات قائم کرلئے ہیں۔پاناما حکومت آج سے تائیوان کے ساتھ سبھی سرکاری رابطوں کو ختم کررہی ہے ۔