کانپور(نامہ نگار)پانچ دن قبل سے لاپتہ گیارہویں جماعت کے طالب علم کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں تین لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے جنھوں نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے ہی طالب علم کو اغواکیاتھا تاکہ اس کے والد سے رقم وصول کی جاسکے۔ ایس پی سٹی پربھاکر چودھری نے بتایا کہ چکیری کے پٹیل نگر میں ابھے سنگھ اپنے بھائی کے ساتھ کرایہ کے مکان میں رہتے ہوئے پڑھ رہاتھا وہ فتح پور ضلع کا باشندہ تھا اوریہاں کے پرائیویٹ اسکول میں گیارہویں جماعت کا طالب علم تھا ۲۳؍جولائی کو ابھے اپنے گائوںفتح پور جانے کیلئے یہاں سے روانہ ہواتھا اسی درمیان تین بدمعاشوں نے اسے اغو اکرلیاتھا ۲۴؍جولائی کو ابھے کے بھائی کو بدمعاشو ں نے فون کیاکہ اگراپنے بھائی کوزندہ دیکھنا چاہتے ہوں تو پانچ لاکھ روپئے کا انتظام کرو۔بھائی نے اپنے رشتہ داروںکو بتایا جب کہ رشتہ داروں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی ۔ چودھری نے بتایا کہ پولیس نے جرائم شاخ اورپولیس کی تین ٹیمیں تشکیل کی اورموبائل سرویلانس پر رکھ کر تین لوگوں کو حراست میں لے لیا۔گرفتارلوگوں نے بتایا کہ انھوں نے اغواکرنے کے بعد ابھے کو قتل کردیاتھا۔ دیررات بدمعاشوں
کی نشان دہی پر پولیس نے ابھے کی لاش مہاراج پورنہر کے کنارے سے برآمد کی۔پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ ترجمان کے مطابق گرفتارملزم کا سرغنہ مہاراج پور کا سندیپ ناگراوراس کے دودیگر ساتھی پولیس کی حراست میں ہیں پولیس ان سے واردات میں شامل دیگر بدمعاشو ں کے بارے میں معلوم حاصل کررہی ہے۔