چندولی:ضلع کانگریس کمیٹی چندولی صدر ڈاکٹر راجیش کمار چودھری کے ذریعہ پارٹی کی منشا کے مطابق ضلع کانگریس کمیٹی کی پانچ رکنی ڈسپلن کمیٹی کی تشکیل کی گئی۔ کانگریس ڈسپلن کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر راجیش کمار چودھری نے بتایا کہ صدر کے عہدہ پر سینئر کانگرسی رہنما اور وکیل مکٹ دھاری پانڈے جلیل پور پڑاؤ کو مقررکیا گیا ہے۔ رکن کی شکل میں اروند کمار چودھری، امر ناتھ، آلوک سنگھ اور صدام شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر چودھری نے سبھی ضلع اور بلاک کانگریس کمیٹی کے عہدیداران سے مرکزی حکومت کے ذریعہ عوامی مفاد میں نافذ کئے گئے منصوبوں کی تشہیر کرنے کی اپیل بھی کی گئی۔