سیتاپو ر(بھاشا)سیتاپور ضلع کے موہالی تھانہ علاقہ میں کل ایک نوجوان نے پانچ سالہ ایک بچی کی مبینہ طور پر آبروریزی کی۔پولیس ترجمان کے مطابق موہالی تھانہ میں درج مقدمے کے مطابق باغ میں آم جمع کرنے کے لئے گئی پانچ سال کی ایک لڑکی کی ۲۸سالہ پہاڑی نوجوان نے آبروریزی کی۔ترجمان کے مطابق ملزم مفرور ہے اور اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ لڑکی کو طبی معائنہ کے لئے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔