رائے بریلی(نامہ نگار)۔ضلع کے سلون علاقے میں پانچ سال کے ایک بچے سے اس کے پڑوسی نے مبینہ طورپرغیر قدرتی فعل کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سلون علاقے میں لڑکا اپنے گھر کے قریب کھیل رہاتھااسی دوران شامو نام کاایک شخص اسے بہلاکر سنسان جگہ پرلے گیا۔ اور اس کے ساتھ غیر فطرتی فعل کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔