لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو پانچ نومبر کو سماج وادی پنشن اسکیم کا ریاستی سطح پر آغاز کریںگے۔ یہ اطلاع ضلع مجسٹریٹ راج شیکھر نے دی۔ انہوں نے آج کیمپ دفتر میں اسکیم کے نافذ العمل کی تیاریوںکے سلسلہ میں افسران کا ایک جلسہ طلب کیا تھا۔ ضلع مجسٹریٹ نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ پروگرام کیلئے تمام افسران لازمی تیاری جلد کر لیں۔ انہوںنے بتایا کہ سماج وادی پنشن اسکیم کے تحت مستفیدین کا انتخاب مکمل ہونے کے بعد اسکیم کا آغاز جنیشور مشر پارک گومتی نگر میں کیا جائے گا۔ ضلع مجسٹریٹ نے افسران کو ہدایت دی کہ بلاک س
ے مستفیدین کو بس کے ذریعہ مقررہ جگہ تک لایاجائے گا اور واپس بھی بسوں کے ذریعہ بلاک تک بھیجاجائے گا۔ جلسہ میں چیف ترقیاتی افسر یوگیش کمار، ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ، ٹرانس گومتی اشوک کمار، ایڈیشنل سٹی کمشنر وشال بھاردواج، ضلع ترقیاتی افسر پی کے سنگھ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس کے سنگھ، چیف مالیات افسر سنجے سنگھ، ضلع سماج بہبود افسر کے ایس مشرا، ضلع بیسک انسپکٹر، ضلع بیسک تعلیمی افسر، ضلع معذور بہبود افسر اکھلیش باجپئی سمیت بلاک ترقیاتی افسر اور دیگر متعلقہ افسران وغیرہ موجود رہیں۔