مظفرنگر(بھاشا)شاملی ضلع کے کیسرواخورد گائوں میں ٹیوب ویل سے پانی بھرنے کے معاملے میں ایک شادی شدہ خاتون کو گولی مارکر قتل کردیاگیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا جب ثمینہ اورحنا مذکورہ خاتون کے ساتھ پانی بھرنے کی کوشش کررہی تھی اسی دوران جھگڑاہوگیا ترجمان نے بتایا کہ جھگڑے کے بعد حنا کے بھائی عارف نے ثمینہ کوگولی ماردی ۔ ترجمان کے مطابق شدیدطور سے زخمی ثمینہ کو اسپتال میںد اخل کرایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔
ایک دیگر معاملے میں کچھ نامعلوم لوگوں نے ۵۵سالہ خاتون پر تیزدھار ہتھیار سے حملہ کردیا تجرمان نے بتایا کہ اشوری نام کی خاتون کھیت سے گھاس لینے کیلئے گئی ہوئی تھی اسی دوران کچھ لوگوں نے اس کی مخالفت کی اورحملہ کردیا ۔پولیس نے اس سلسلے میں دولوگوں کے خلا ف مقدمہ درج کردیا ہے۔ جب کہ شدید طورسے زخمی خاتون کواسپتال میںداخل کردیا گیاہے۔