فتح پور : ضلع میں پینے کے پانی وخشک سالی سے نمٹنے کے لئے ضلع مجسٹریٹ راکیش کمار کے ذریعہ شروع کی گئی مہم کے تحت ضلع ترقیات افسر کی صدارت میں ایک جلسہ وکاس بھون جلسہ گاہ میں منعقد ہوا۔ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے ضلع ترقیات افسر متھلیش سچان نے بتایا کہ ترقیاتی بلاک کھجوا کے گاو¿ں سرکنڈی کی طرح ضلع کے ۴۵نالوں میں اسٹیٹ ڈراپ اسپلوے کی تعمیر پانی جمع کرنے ،محفوظ اور اس کی سطح کو برابر رکھنے کے لئے کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ اسکیم کم خرچ پر بہتر کام کرنے والی اسکیم ہے۔ انہوں نے بلاک ترقیات افسران کو ہدایت دی کہ تمام نالوں میںا سٹیٹ ڈرافٹ اسپلوے تعمیر کا کام کرایا جائے اور اس کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے گاو¿ں پردھانوں سے اپیل کہ وہ اس کام میں تعاون دیں تاکہ پانی کو محفوظ رکھا جاسکے۔