بھدوہی۔ (بھاشا)۔ اترپردیش میں بھدوہی ضلع کے گوپی گنج علاقہ میں پانی کے سلسلہ میں ہوئے تنازعہ میں دو گروپوں میں لاٹھیاں چل گئیں جس میں ایک خاتون کی موت ہو گئی اور بارہ دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ گوپی گنج تھانہ کے ریپوری گاؤں میں منگل کی شام ہینڈ پمپ سے پانی بھرنے کے سلسلہ میں ہوئے تنازعہ میں لال پرتاپ سروج اور میوا لال سروج کے گروپ میں جھگڑا ہو گیا۔ دونوں طرف سے لاٹھی ڈنڈے چلے جس میں کچھ خواتین سمیت ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں زخمی سبھی لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں شدید طور سے زخمی ۵۵ سالہ کیسرا دیوی کو علاج کیلئے آج بنارس روانہ کیا گیا مگر راستے میں اس کی موت ہو گئی۔ اس تصادم میں ۹ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے اور میوا لال سروج کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔