للت پور: پانی کی کمی سے دوچار اترپردیش کے للت پور کے باشندوں کو پینے کا پانی مہیا کرانے کیلئے شہر کے ساتھ شہر پنچایتوں میں ۶۴ء۳۵ لاکھ روپئے کی لاگت سے کل ۹۰ ہینڈ پمپ لگائے جا رہے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاںبتایا کہ لوگوں کو درپیش مسائل کے پیش نظر جل نگم نے ۹۰ ہینڈ پمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ہینڈ پمپ پینے کی پانی قلت والے علاقوں میں لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت شہر علاقہ میں ۶۰ ہینڈ پمپ لگائے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی شہر پنچایت پالی، مہرونی اور تال بیہٹ کے پانی کی قلت والے مقامات میں ۱۰۔ ۱۰ ہینڈ پمپ لگائے جا رہے ہیں۔