الہ آباد: اترپردیش میں ضلع الہ آباد کی ایک عدالت نے پانی کے تنازعہ میں ایک نوجوان کے قتل کے الزام میں عورت سمیت دو افراد کو عمرقید کی سزا سنائی ہے ۔استغاثہ کے مطابق دھومن گنج علاقے کے منڈیرا گا¶ں میں چار اگست ۲۰۱۱کو پانی بھرنے کے تنازعہ میں راکیش کو اس کے پڑوسی گدرو اور چاند نے چاقو مار کر شدید طور پر زخمی کردیا تھا۔
اسپتال لے جاتے وقت راکیش کی موت ہوگئی تھی۔ شیوکلی پر قتل کے لئے للکارنے کا الزام ہے ۔معاملے کی سماعت کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج رام کشن کی عدالت نے کل شام گدرو اور شیوکلی کو عمرقید کی سزا سنائی۔ عدالت نے گدرو پر ۱۵ ہزار روپئے اور شیوکلی پر ۱۲ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔