لکھنؤ(نامہ نگار) گذشتہ کئی دنوں سے پانی کے عدم فراہمی سے پریشان درجنوں لوگوں نے درگاہ روڈ پر سڑک کو مسدود کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔کسی بھی افسر کے موقع پر نہ پہنچنے سے ناراض مظاہرین نے نعرے لگانے کے بعد مظاہرے کو ختم کردیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے سعادت گنج علاقہ کے بنیاد باغ ،کچا باغ ، پرانا چبوترہ ،وزیر باغ ،درگاہ روڈ ،کھنہ کی بغیہ ،فاضل نگر ،کشمیری محلہ سمیت درجنوں محلے کے باشندے پانی کے بحران کا سامنا کررہے ہیں۔ پانی کے مسئلے سے پریشان لوگوں نے اتوار کی صبح درگاہ پر پہنچے کے بعد راستے کو مسدود کرنے کے بعد مظاہرہ کیا۔ مظاہرین جل نگم کے افسران کو موقع پربلانے کا مطالبہ کررہے تھے۔