لکھنؤ(نامہ نگار)نگوہاں سے پان مسالہ بھری ڈی سی ایم لوٹنے والوں کو آج سرویلانس سیل نے کرشنا نگر پولیس کی موجود گی میں جانچ کے دوران گرفتار کر لیا۔ پولیس کو ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں پان مسالہ کے علاوہ ایک پک اپ گاڑی برآمد ہوئی ہے۔ سرویلانس سیل انچارج اکشے کمار نے بتایا کہ لٹیروں کے مفرور ساتھیوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی نے لٹیروں کو گرفتار کرنے والی ٹیم کو پانچ ہزار روئے نقد دینے کی بات کہی ہے۔
سرویلانس سیل انچارج اکشے نے بتایا کہ نگوہاں میں پان مس
الہ سے بھری ڈی سی ایم لوٹنے والے شاطر لٹیروں کو بدھ کو دیر رات سرویلانس سیل نے کرشنا نگر پولیس کی موجودگی میں گرفتار کیا جن کی شناخت سروجنی نگر کے گوری کے رہنے والے اجے یادو، وجے پانڈے، بنتھرا کے نردی کھیڑا کے رہنے والے اجے یادو کی شکل میں ہوئی ہے۔ ان کے ساتھ کلدیپ، وکاس، کٹورااور آنند فرار ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ لٹیروں کے قبضے سے لوٹا ہوا ۱۳۸بوری پان مسالہ، ایک پک اپ گاڑی، دو طمنچہ اور چار کارتوس برآمد کئے ہیں۔ لوٹے ہوئے پان مسالہ کی قیمت تقریباً ۱۸لاکھ روپئے بتائی جا رہی ہے۔ اکشے نے بتایا کہ کیسری کھیڑا میں جانچ کی جا رہی تھی کہ تبھی ایک پک اپ گاڑی پرلدا ہوا ۲۰بوری پان مسالہ دیکھا گیا پولیس نے پک اپ گاڑی کو روک لیا جس میں یہ تینوں سوار تھے۔ پوچھ گچھ میںملزم امن نے بتایا کہ ۳۰؍اگست کی رات چھوٹو عرف منوج سنار ، اجے یادو، وکاس ، کٹورا ، کلدیپ اور وجے پانڈے کے ذریعہ نادر گنج سے پان مسالہ لے کر رائے بریلی جا رہی ڈی سی ایم گاڑی کا پک اپ گاڑی سے پیچھا گیا ۔ نگوہاں کے ٹول پلازا کے آگے پان مسالہ سے بھری ڈی سی ایم کو اوورٹیک کر کے پک اپ ڈرائیور کلدیپ نے ڈی سی ایم کے آگے گاڑی لگا دی۔ ڈی سی ایم رکنے کے بعد امن اور اجے یادو نے ڈی سی ایم ڈرائیور اور کلینرکی پٹائی کر کے اسے یرغمال بنا لیا۔ جس کے بعد ڈی سی ایم کے ڈرائیور اودھیش اوستھی اور کلینر کو گڈھے میںپھینک دیا۔ ملزمن کے ساتھ موجود امن کے رشتہ دار اودھیش و دیگر ملزمین کی مدد سے پان مسالہ سے بھری ڈی سی ایم کو سندیلہ لے جایا گیا جہاں ملزمان نے رات میں ہی ڈی سی ایم سے پان مسالہ اتار کر ہردوئی کے اودھیش کی چکی میں چھپا دیا۔ڈی سی ایم خالی ہونے کے بعد ملزمان نے خالی ڈی سی ایم کو مڑیاؤں کے بھٹولی علاقہ میں چھوڑ دیا۔