گورکھپور(نامہ نگار) پاورکار پوریشن کے چیئر مین اورپرنسپل سکریٹری توانائی سنجے اگروال نے یہاںمحکمہ توانائی کے انجینئروں کے ساتھ ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کی۔
انھوںنے بجلی چوری روکومہم اورریونیومہم وصولی کاجائزہ لیا۔انھوں نے اچھے کام کیلئے پوری ٹیم کی ستائیش کی۔پاور کارپوریشن کے چیئر مین نے ہدایت دی کہ اب جن کا میٹر خراب ہوگا اور ریڈنگ نہیں ہوپارہی ہوگی ان کے گھریلو کنکشن کے میٹر میں ۸۰یونٹ کے بجائے صارف سے ۱۵۵یونٹ فی کلو وارڈ کے حساب سے بجلی بل وصول کیا جائے گا۔اسی طرح کامرشی
ل صارفین کا میٹر خراب ہونے پر ان سے ۱۰۶یونٹ کے بجائے ۲۵۵ یونٹ کی شرح سے بجلی بل وصول کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ بجلی چوری کسی بھی حالت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ بجلی چوری کرنے والوں اورمیٹر میں چھیڑچھارکرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔پاورکارپوریشن کے چیئرمین اورمحکمہ توانائی کے پرنسپل سکریٹری نے مقامی انجینئروں اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس سلسلے میں کسی طرح کی نرمی نہ برتیں۔جائزے کے دوران پتہ چلا کہ گورکھپور ڈیویزن نے گزشتہ سال جنوری میں ۹۷کروڑ ریوینیوکے مقابلے جنوری میں اب تک ۶۰ کروڑر یونیووصولی کرلی ہے۔چیف انجینئر ڈی کے سنگھ نے ۳۱جنوری تک اس سے ۷۲ کروڑتک پہچانے کا یقین دلایاہے۔ ویڈیوکانفرنس کے دوران حکومت کے پرنسپل سکریٹری توانائی اورکارپوریشن کے چیئر مین سنجے اگروال ،ایم ڈی اے پی مشرا،پوروانچل بجلی کے ایم ڈی ڈاکٹر کاجل اوریہاں کے چیف انجینئر ،سپرنٹینڈنٹ انجینئر ، شہرایس پی پانڈے سمیت دیگرلوگ موجودتھے۔