نئی دہلی (وارتا) عوامی زمرے کی بجلی سپلائی کمپنی پاورگریڈ کارپوریشن کے حقیقی منافع میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ۹ فیصد اضافہ ہوا۔ کمپنی کا حقیقی منافع اس سال اپریل سے جون کے درمیان گذشتہ سال کے ۳۴ء۱۰۴۰ کروڑروپئے بڑھ کر ا۵۱ء۱۱۳۶کروڑ روپئے پہنچ گیا۔ شیئربازاروں کو ارسال کی گئی اطلاع میں کمپنی نے کہا کہ پہلی سہ ماہی میں اس کی کل آمدنی ۰۳ء۳۶۳۴ کروڑ روپئے سے بڑھ کر ۱۱ء۴۰۷۵ کروڑ روپئے ہوگئی۔
پاور گریڈ نے کہا کہ ختم ہوئے مالی سال فولوآن پبلک آفرسے مہیہ کی گئی رقم میں سے اس سال جون تک ۲۷۸۲۱۶ لاکھ روپئے کا استعمال کیا جاچکا ہے۔ ایشو کے مقاصد کے مطابق بقیہ ۲۵۲۵۰۰ لاکھ روپئے بینکوں میں معیادی جمع کے طور پر محفوظ ہیں۔