لکھنو¿:پاور کارپوریشن نے دیر شب ۲۷انجینئروں کی ترقی کی فہرست جاری کردی ۔ اس فہرست میں دو چیف انجینئر سطح ۔۱،۶ چیف انجینئر سطح ۔۲، ۵سپرنٹنڈنگ انجینئر اور ۱۴ ایگزیکٹیو انجینئر بنائے گئے ۔ انجینئر یونین سبھی ترقی پانے والے انجینئروں کو مبارک باد پیش کی ۔
چیف انجینئر سطح ۔۱پر ترقی پانے والوں میںوجے پروین چندر سیکسنہ کو مدھیانچل ،اتل نگم کو دکشنانچل بجلی تقسیم کارپوریشن الاٹ کیاگیا ہے ۔چیف انجینئر سطح ۔۲ پر ترقی پانے والے گنگا پرساد ورماکو ٹرانسمیشن ،اشوک کمار کو مدھیانچل،برجیش کمار کھرے کو ایڈیشنل سکریٹری دوم شکتی بھون ،پونیندر شرماکو ایڈیشنل سکریٹری اول شکتی بھون ،اکھل شریواستو کو دکشنانچل ،دویندر کمار گرگ کو مدھیانچل میںتعینات کیاگیاہے ۔ترقی پانے والے سپرنٹنڈنگ انجینئروں میںدلیپ کمار کو سپرنٹنڈنگ انجینئر ،ریسپو،جے کرشنا ،بھودیو اور بنارسی لال موریہ کو پشمانچل الاٹ کیاگیاہے ۔ ایگزیکٹیو انجینئروںمیں محمد حیات کو ایس ایل ڈی سی ،اروند کمار ،بھوپیش کمار مشرا ،کرشن کمار اور سید سلمان معین کو ٹرانسمیشن ،مکیش کمار جکھنوال کو چیف انجینئر آبی بجلی سے ملحق کیاگیا ۔سریش کمار سنوریارام نریش کو پوروانچل ،چندرشیکھر بابو امبیڈکر اور امت کمار دھرما کو کیسکو ،رنجیت سنگھ کنوجیا کو مدھیانچل ،سریش چندر کو پشمانچل ،رجویر ،جھبو رام کودکشنانچل بجلی تقسیمی کارپوریشن میں تعیناتی دی گئی ہے ۔