لکھنو¿:پاور کارپوریشن نے اکاو¿نٹ افسران کے اختیارات میں اضافہ کرتے ہوئے انہیں پارس ورڈ الاٹ کر دیا۔ سابقہ میں اکاو¿نٹ افسر صرف کلرک کے ذریعہ بنائے گئے بلوں کی جانچ مینول ہی کر پاتے تھے لیکن اب وہ کمپیوٹر پر بل ترمیم کے پورے کام کی جانچ کر سکیں گے۔ اتنا ہی نہیں پاس ورڈ کے سہارے اکاو¿نٹ افسران کسی بھی غلط ادائیگی کو منسوخ بھی کر سکتے ہیں۔
واضح ہو کہ ابھی تک یہ حق محض ایگزیکٹیو انجینئر اور اسسٹنٹ انجینئر ریونیو کو ہی حاصل تھا۔ اکاو¿نٹ افسران کو دیئے گئے اس حکم کے پس پشت کارپوریشن کا مقصد ترمیم میں شفافیت لانا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں پاس ورڈ کی چوری کر کے بلنگ بدعنوانی کرنے والوں کی گرفتاری ہوئی تھی۔ اسے دیکھتے ہوئے پاورکارپوریشن نے اس سلسلہ میں نئی ہدایت جاری کی ہے۔