ممبئی۔ اہم سلیکٹر سندیپ پاٹل نے ورلڈ کپ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو کھیلتے ہوئے دیکھنے کیلئے جانے کی بی سی سی آئی کی پیشکش ٹھکرا دی ہے اور اس کی جگہ گھریلو کرکٹ دیکھنے کو ترجیح دی ہے۔بی سی سی آئی چاہتا تھا کہ پاٹل آسٹریلیا جا کر مہندر سنگھ دھونی اور ان کی ٹیم کو خطاب کا دفاع کرنے کے مہم کے دوران دیکھے لیکن انہوں نے اس سے انکار کر دیا کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ٹیم کے انتخاب کے بعد ان کی اور ان کے ساتھی سلیکٹرز کا کردار ختم ہو گیا۔ ذرائع نے یہ معلومات دی۔ذرائع نے کہاان کا خیال ہے کہ رنجی ٹرافی آخری مرحلے میں ہے اور ایسے میں عالمی کپ کیلئے آسٹریلیا جانے کی جگہ گھریلو کرکٹ دیکھ کر زیادہ مدد ملے گی۔ یہ جو پاکستان میں ہوا اس کے مکمل طور پر الٹا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے چیف سلیکٹر معی
ن خان کو اس وقت ملک کے کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا جب یہ انکشاف ہوا کہ وہ آسٹریلیا میں رہنے کے دوران کیسینو گئے تھے۔اس سابق وکٹ کیپر بلے باز کو اس واقعہ کے بعد وطن لوٹنے کو کہا گیا ہے اور جو اشارہ ملا ہے اس کے مطابق ان کو عہدے سے ہٹا دیا جا سکتا ہے۔پاٹل فی الحال ایڈن گارڈن میں تمل ناڈو اور مہاراشٹر کے درمیان سیمی فائنل مقابلہ دیکھنے کیلئے کولکاتا میں ہیں۔