لکھنؤ:پاپاکیاآج بھی زلزلہ آئے گا۔کیااسکول کل بھی بند رہیں گے ۔ ہم لوگ کب تک باہر رہیں گے یہ کچھ ایسے سوال تھے بچوں نے دن بھربڑوںسے پوچھے ۔زلزلے کا خوف اس طرح بچوں میں بیٹھ گیاہے کہ اگر ان سے کہیںبھی جانے کیلئے بڑوں نے کہاتوفوراً سوال کیا کہ پھرزلزلہ آنے والاہے ۔ یہ تذکرہ دفتروں ،دکانوںاور گھروں میں دن بھر ہوتے رہے ۔ سرپرست پریشان تھے کہ بچوں کوکس طرح زلزلے کے خوف سے نکالاجائے ۔دوشنبہ کو اسکول میں چھٹی کے سبب بچے گھروں میں تھے ۔ ان کے سوالوں سے دن بھر سرپرست پریشان دکھے ۔جہاں زلزلے کی بات شروع ہوتی بچے فوراً پوچھ بیٹھتے پاپاکیاآج بھی زلزلہ آئے گا ۔بچوں کے سوالوں سے والدین دن بھرپریشان رہے۔