پشاور:پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی کارخانو مارکیٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کے اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ۔
ڈان نیوز کے مطابق دھماکے میں جمرود چیک پوسٹ کے قریب خاصہ دار فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے قریب کھڑی گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔ہلاک ہونے والوں میں قبائلی یونین آف جرنلسٹس کے صدر محبوب شاہ اور اسسٹنٹ لائن آفیسر نواب شاہ بھی شامل ہیں۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنے شروع کردیے ۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکا کارخانو کے قریب خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود میں ہو۔ ابتدائی رپورٹس میں دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی، تاہم بظاہر دھماکا خودکش لگتا ہے ۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔