سڈنی: سچن ٹنڈولکر اور راہول ڈریوڈ جیسے بڑے کھلاڑیوں کا آئوٹ کرنے والا پاکستانی سپن بائولر آسٹریلیا میں ٹیکسی چلانے پر مجبور ہو گیا ہے۔ پاکستانی آف سپن بائولر ارشد خان نے 1997 سے 2006 تک پاکستان کی جانب سے 9 ٹیسٹ اور 58 ون ڈے میچز کھیلے جس میں انھوں نے راہول ڈریوڈ اورسچن ٹنڈولکر سمیت 88 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 2006 میں پشاور میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچ میں سپن بائولر ارشد خان نے سچن ٹنڈولکر کو 100 رنز پر ایل بی ڈبلیو آئو ٹ کر دیا تھا۔ سپن بائولر نے بھارت میں ہونے والے انڈین کرکٹ لیگ میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔