اسلام آباد:پاکستان کے کوٹ لکھپت جیل میں گزشتہ روز قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی ہے ۔ بتایبا جاتا ہے کہ اسلام پورہ کے رہنے والے ادریس نے 1997ءمیں معمولی جھگڑے پر بھولا نامی شخص کو قتل کردیا تھا جس پر 1998ءمیں ادریس کو سزائے موت ہوئی۔ اس کے بعد ادریس کی طرف سے کی جانے والی رحم کی تمام اپیلیں مسترد ہوگئیں۔ 19 ستمبر 2015ءکو ادریس کے خلاف ڈیتھ وارنٹ جاری ہوئے اور اس کی اہلخانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی۔ گزشتہ روز سزائے موت پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسے کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے ۔ اس موقع پر جیل اور اس کے گردونواح میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔