کراچی ۔پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم رواں برس اگست میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔ اس دورے میں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے بین الاقوامی میچ کھیلے گی۔یہ پہلا موقع ہے کہ آسٹریلیا نے پاکستانی خواتین ٹیم کو دو طرفہ سیریز کے لیے مدعو کیا ہے۔پاکستانی خواتین ٹیم کی کپتان ثنا میر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کا پاکستانی ٹیم کو مدعو کرنا اس بات کا منھ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آ رہی ہے اور بڑی ٹیمیں اس کے ساتھ کھیلنا چاہتی ہیں۔”آسٹریلیا کا پاکستانی ٹیم کو مدعو کرنا اس بات کا منھ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آ رہی ہے اور بڑی ٹیمیں اس کے ساتھ کھیلنا چاہتی ہیں۔”