نئی دہلی : (صالحہ رضوی) : کانگریس کے رہنما اور سابق وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی موت کا معاملہ ایک بار پھر سے سرخیوں میں ہے. سنندا کی موت پر سے ابھی پردہ مکمل طور پر اٹھا نہیں ہے. یہ اب راز ہی ہے کہ سنندا کی موت کیسے ہوئی. کیا سنندا پشکرنے خودکشی کی تھی اور ان کے قتل کردیا گیا؟
ایک ہندی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سنندا پشکر کی موت سے منسلک کچھ بیانات کی بنیاد پر یہ دعوی کیا گیا ہے کہ ششی تھرور پاکستانی خاتون صحافی
مہر ترار سے شادی کرنا چاہتے تھے. اس کے لیے ششی تھرور سنندا کو طلاق دینے والے تھے.
رپورٹ کے مطابق سنندا کی موت سے پہلے سال 2013 جون میں ششی تھرور اور مہر ترار دونوں دبئی میں ملے تھے. جہاں دونوں تین دن تک ایک ساتھ رہے تھے. تبھی سے سنندا کافی پریشان رہ رہی تھیں. انہوں نے اس پریشانی کو لے کر اپنے قریبی لوگوں سے بھی بات چیت کی تھی.
ہندی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، تھرور اور پاک خاتون صحافی بھارت میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد شادی کرنے والے تھے. لیکن، سنندا کی موت کے بعد معاملہ گڑبڑ ہو گیا. سننداکے کچھ نزدیکی لوگوں اور دوستوں نے اس معاملے میں اہم بیان دیئے ہیں. ان بیانات میں سنندا کی دوست صحافی نلنی سنگھ اور نوکر نارائن سنگھ کے بیان سب سے اہم بتائے جا رہے ہیں.
مرنے سے ایک دن پہلے سنندا نے اپنے دوست نلنی سنگھ کو فون پر بتایا کہ ششی تھرور کا ارادہ مہر ترار سے شادی کرنے کا ہے. دونوں کی شادی 2014 کے عام انتخابات کے بعد ہونے والی تھی. سنندا نے نلنی سنگھ سے کہا تھا کہ اس نے ترار اور تھرور کے درمیان ایک میسج ایسا بھی دیکھا ہے جس میں ترار نے کہا تھا کہ وہ اب تھرُور کے بغیر نہیں رہ سکتی.