اسلام آباد: پاکستان کی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر خراب موسم کے سبب کل شمال مغربی پاکستان کے ایک علاقے میں حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے ۔فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر راجدھانی اسلام آباد کے نزدیک راولپنڈی سے سیلاب متاثرہ گلگٹ علاقے کی پرواز پر تھا لیکن صوبہ مانسہرا میں یہ نیچے جا گرا۔
انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر میں فوجی، ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ، ڈرائیور اور پیرا میڈیکل کے ملازمین سمیت 12 افراد موجود تھے ۔
جائے حادثہ پر راحت و بچا¶ کیلئے فوج تعینات کی گئی ہے ۔