ممبئی: بالی ووڈ کی میگا ہیروئن انوشکاشرما کے مداح پوری دنیا کی طرح پاکستا ن میں بھی موجود ہیں اور اچھی بات یہ ہے کہ انوشکا شرما بھی اپنے پاکستانی پرستاروں کی نہ صرف قدر کرتی ہیں بلکہ ان سے پیار بھی کرتی ہیں۔فلم ’’رب نے بنا دی جوڑی ‘‘ سے فلمی کیرئیر کا شاندار ا?غاز کرنے والی انوشکا شرما نے ’’ ایکسپریس ٹری بیون ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان سے مجھے ڈھیر سارا پیار اور بہت ساری محبت ملتی ہے‘ میں بھی اپنے پاکستانی پرستاروں سے اتنی ہی محبت کرتی ہوں جتنی وہ مجھ سے کرتے ہیں۔ پاکستان میں میرے بہت سے فینز ا
ور دوست رہتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان بھلے ہی تناؤ ہو، پاکستانیوں سے میرا لگاؤ اور ان کی میرے لیے محبت کم ہونے والی نہیں۔انوشکا سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ کسی پاکستانی فلم میں کام کرنا پسند کریں گی۔۔؟ توان کا جواب تھا ’’کیوں نہیں‘‘۔ انوشکا کے بقول ’’ایک تخلیقی انسان ہونے کے ناطے جہاں کہیں غیرمعمولی اور اچھا کام ملے گا کروں گی‘ پاکستان سے اگر کوئی چیلنجنگ اور دلچسپ رول ا?فر ہوا تو یقیناً قبول کروں گی‘‘۔انوشکا نے یہ بھی بتایا کہ انھیں پاکستانی میوزک بہت اچھا لگتا ہے۔ خاص کرکوک اسٹوڈیو کی وہ بہت بڑی فین ہیں۔ فلم ’’بینڈ باجا بارات‘‘ سے لے کر ’’ پی کے‘‘ جیسی بلاک بسٹرفلموں کی ہیروئن انوشکا شرما اب بالی ووڈ کی سب سے کم عمر پروڈیوسر بھی بن گئی ہیں۔دوران سفرغیرمعمولی حالات کا شکار ہونے والے جوڑے کی کہانی ’’این ایچ10‘‘ کی پروڈیوسر انوشکا شرما ہی ہیں۔بھارتی ٹیم کے نامور بلے باز ویرات کوہلی بلے بازی کے ساتھ ساتھ اپنی بد تمیزی کی وجہ سے بھی کافی مشہور ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی اپنی محبوبہ اور بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما کے خلاف کالم لکھنے پرسینئر صحافی پر برس پڑے وہ جمعہ کو ٹریننگ سیشن کے بعد ڈریسنگ روم کی جانب جارہے تھے کہ اس دوران ایک صحافی کو دیکھ کر مغلظات بکنا شروع ہوگئے جس پر بھارتی ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی ہکا بکا رہ گئے۔جس صحافی کی ویرات کوہلی نے عزت کی دھجیاں بکھیریں اسے اپنی اس عزت افزائی کا پتا ہی نہ چل سکا کیونکہ یہ وہ صحافی ہی نہیں تھے جس نے ان کی محبوبہ کی شان میں اپنے قلم سے گستاخی کی تھی۔