اسلام آباد ؛ پاکستانی فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے آج سرکردہ کمانڈرس کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ۔ انھوں نے کہاکہ کشمیر میں دہشت گردوں نے 18ہندوستانی سپاہیوں کو ہلاک کردیا اور اس کے بعد سے ہندوستان کی جاریہ روش کے باعث فوج صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے ۔
راولپنڈی میں منعقدہ کور کمانڈرس کانفرنس کی صدارت جنرل راحیل شریف نے کی جس میں داخلی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیا گیا ۔ ہندوستان کے موجودہ طرزعمل کا نوٹ لیتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہاکہ ہم حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔ پاکستان کی مسلح فوج کسی بھی راست یا بالواسطہ خطرہ کا پوری طرح جواب دینے کیلئے تیار ہے ۔ انھوں نے فوجی تیاریوں پر اطمینان کااظہار کیا۔