نیو یارک ۔غیر ملکی ادائیگیوں میں بہتر ی کو دیکھتے ہوئے موڈیز نے پاکستا نی معیشت کا آئوٹ لک منفی سیمستحکم کردیا،بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی نے خبردار کیا ہے اگر ملکی سیاست ابتری کا شکار ہوئی تو صورتحال بدترین بھی سکتی ہے۔موڈیز انوسیٹر سروسز کے م
طابق 2 ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈز کی نیلامی ، عالمی مالیاتی اداروں کی معاونت اور اداروں کی نجکاری کا عمل شروع ہونے سے بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال میں بہتر ا?ئی۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے زرمباد لہ ذخائر جو فروری 2014 میں2اعشاریہ9 ارب ڈالر تک رہ گئے تھے جون 2014 میں 9 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔رپورٹ کیمطابق ا?ئی ایم ایف پرگرام کے تحت شروع کی جانے والی معاشی اصلاحات سے بھی ا?ئوٹ لک بہتر کرنے میں مدد ملی۔موڈیز نے خبردار کیا ہے کہ اگر توانائی ، ٹیکس نظام سمیت معاشی اصلاحات کا عمل جاری نہ رہ سکا اور ملک سیاسی خلفشار کا شکار ہوا تو اس سے ریٹنگ پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔