سڈنی۔لیگ اسپنر فواد احمد، بلے باز ایڈم ووجیس اور وکٹ کیپر پیٹر نیول کو ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے آئندہ دوروں کیلئے آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔آسٹریلیا کی 17 رکنی ٹیم میں اگرچہ گلین میکسویل اور جیمزفاکنر کو جگہ نہیں ملی ہے جو ون ڈے ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن تھے۔بلے باز جو برن اور تیز گیند باز جیمز پیٹسن بھی ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے ہیں۔آسٹریلیا کو پانچ جون
سے ویسٹ انڈیز میں دو ٹسٹ کھیلنے ہیں جبکہ پانچ ٹسٹ کی ایشز سیریز انگلینڈ میں آٹھ جولائی سے شروع ہوگی۔آسٹریلیا میں 2010 میں پناہ لینے والے پاکستان میں پیدا ہوئے فواد کو ایسٹون ایگر پر ترجیح دی گئی ہے۔وہ ناتھن لیون کے ساتھ اسپن گیند بازی کا ذمہ سنبھالیں گے۔وہیںمئی میں دورہ ویسٹ انڈیز اور پھر انگلینڈ میں شیڈول ایشز سیریز کیلئے آ سٹریلیائی ٹیم کااعلان ہوگیاہے، پاکستان میں پیدا ہونے والے افغان لیگ اسپنر فواد احمد نے ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنالی ہے۔پاکستان میں پیدا ہونے والے افغان لیگ اسپنر فواد احمد کی شمولیت کا امکان پہلے سے روشن ہوگیاتھا، انھیں2013 کی ایشز کے موقع پر آ سٹریلوی شہریت ملی لیکن نوجوان ایشٹون ایگر کو ان پر فوقیت دی گئی۔فواد نے حالیہ شیفلڈ شیلڈ سیزن میں 24.85 کی اوسط سے 48 وکٹیں لے کر آ سٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے دورازے پر دستک دے دی تھی، وہ چیمپئن سائیڈ وکٹوریہ میں شامل رہے، سلیکٹرز مئی میں 2 ٹیسٹ کیلئے دورئہ ویسٹ انڈیزکی16 رکنی ٹیم منتخب کریں گے، اس کے فوری بعد انگلینڈ میں ایشز سیریز کیلیے ریان ہیرس کی شمولیت سے اسکواڈ میں ارکان کی تعداد 17 ہوجائے گی، ماضی میں پاکستانی نژاد عثمان خواجہ بھی آ سٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ آ سٹریلوی ٹیم مئی کے اواخر میں ویسٹ انڈیز پہنچے گی، جہاں2 ٹیسٹ کی سیریز کاآ غاز5جون کو ہوگا جس کے بعد کینگرو دستہ برطانیہ واپس آ جائے گا۔