کراچی۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے آل راؤنڈر اور ٹی ٹوینٹی ٹیمکے کپتان شاہد آفریدی سمیت پانچ کھلاڑیوں کو بغیر بورڈ کی اجازت کے اشتپار میں آنے کیلئے کی وجہ بتائو نوٹس جاری کیا ہے۔ آفریدی کے علاوہ فواد عالم۔ وہاب ریاض۔ انور علی اور محمد عرفان نے حال ہی میں دبئی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوئی سیریز کے دوران ایک اسپانسر کیلئے اشتہار میں نظر آئے تھے۔ قواعد کے مطابق ان کھلاڑیوں نے اس کیلئے بورڈ سے اجازت لی تھی۔ اس کیلئے وجہ بتائو نوٹس جاری کر ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے جس کے بعد ان پر کارروائی کی جائے گی۔وہیں دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر رکن اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے 27 اور 28 دسمبر کو کھلاڑیوں کا فٹنس ٹسٹ کرانے کے سیلکٹروں کے فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔ بورڈ کے ایک پر اعتماد ذرائع نے بتایا کہ زیادہ تر کھلاڑی متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف تین ماہ کھیلنے اور گھریلو کرکٹ کھیلنے کے بعد تھکے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کھلاڑیوں کا خیال ہے کہ یہ فٹنس ٹسٹ کیلئے صحیح وقت نہیں ہے چونکہ کھلاڑی میچ فٹ ہیں اور ورلڈ کپ سے پہلے آرام کرنا چاہتے ہیں۔ذرائع نے کہااس کے علاوہ بورڈ ملتان میں 31 دسمبر سے ون ڈے ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہا ہے جس میں تمام بڑے کھلاڑی اپنے صوبے کی نمائندگی کریں گے لہذا ان کا فٹنس ٹسٹ وہیں ہو جائے گا۔