ولنگٹن۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کی جونیئر ٹیم سے 2 وارم اپ میچز میں شکست کے بعد کل قومی ٹیم ویلنگٹن میں کیویز سے ٹکرائے گی جب کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوگا۔ مصباح الیون کی جانب سے ورلڈ کپ سے قبل کیوز کے خلاف دونوں میچز جیتنے کیلئے سخت پریکٹس کی گئی جب کہ نیوزی لینڈ بھی پاکستان کو ہرا کر ورلڈ کپ میں فاتح کی حیثیت سے اترنا چاہتا ہے۔
قومی ٹیم اسکواڈ میں کپتان مصباح الحق، احمد شہزاد، محمد حفیظ، یونس خان، حارث سہیل، سرفراز احمد، شاہد آفریدی، عمر اکمل، وہاب ریاض، محمد عرفان، بلاول بھٹی، سہیل خان، احسان عادل، صہیب مقصود اور یاسر شاہ شامل ہیں جب کہ نیوز
ی لینڈ کی جانب سے برینڈم میکولم ٹیم کی قیادت کریں گے اور دیگر کھلاڑیوں میں کوری اینڈریسن، ٹرینٹ بولڈ، گرینٹ ایلیٹ، مارٹن گبٹل، ٹام لیتھم، مچل میکلیگن، نیتھن میکولم، کائل ملز، ایڈم ملنے، لیوک رونچی، ٹم ساؤتھی، راس ٹیلر، ڈینئل ویٹوری اور کین ولیمسن شامل ہیں۔وہیں دوسری جانب گذشتہ تین ون ڈے سیریز میں شکست سے دوچار ہونے والی پاکستانی ٹیم نئے سال کی پہلی ون ڈے سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ نیوزی لینڈ نے چند ہفتے پہلے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز تین دو سے جیتی تھی اور سری لنکا کو چار دو سے ہرانے کے بعد کیوی ٹیم ہوم گرائونڈ پرپاکستان کو ایک اورآزمائش سے گذارنا چاہتے ہیں۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ون ڈے انٹرنیشنل ہفتہ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوگا۔ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں دوسرا میچ تین فروری کو نپیئر میں کھیلا جائے گا۔ دونوں میچ ڈے اینڈ نائٹس ہوں گے۔ پاکستان کے کپتان مصباح الحق کے حوالے سے خدشات دم توڑ گئے ہیں وہ فٹ ہیں اور میچ میں حصہ لیں گے۔ گرین شرٹس نے اس سے قبل دو وارم اپ میچ کھیلے ہیں جن میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اب کیویز کے خلاف دو میچوں کی سیریز اس کیلئے چیلنجنگ ہوگی۔ گرین شرٹس کے کھلاڑیوں نے ویلنگٹن پہنچنے کے بعد پریکٹس کی بجائے آرام کیا اور اب وہ تازہ دم ہو کر کیویز کا شکار کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔ پاکستانی ٹیم عالمی کپ سے قبل دو وارم اپ میچز بھی کھیلے گی اور اس کے بعد 15فروری کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے مہم شروع کرے گی۔