نئی دہلی: دارالحکومت میں پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو کرنے کے مقصد سے پیاز درآمد کرنے کے سرکاری فیصلے کے بعد آج دہلی کی منڈیوں میں پاکستان سے دو ٹرک پیاز کی آمد ہوئی ہے ، لیکن اس کا معیار خراب بتایا جا رہا ہے ۔آزاد پور میں واقع ایشیا کی سب سے بڑی پھل اور سبزی منڈی میں آلو پیاز کے تھوک فروش یونین کے صدر راجندر شرما نے ‘یو این آئی ‘ کو بتایا کہ پاکستان سے دو ٹرک (قریب چالیس ٹن) پیاز کی آمد ہوئی ہے ، جس کا معیار بہت اچھا نہیں ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس کی قیمت 1100 روپے من یعنی 28 روپے فی کلو کھلا ہے ، لیکن معیار اچھا نہ ( نہ) ہونے کی وجہ سے خریدارنہیں ہے ۔مسٹر شرما نے بتایا کہ کل 61 ٹرک یعنی ایک ہزار ٹن پیاز منڈی میں آیا ہے اور قیمت 15 سے 35 روپے فی کلو کے درمیان ہے ۔ اس موسم میں پہلی بار کرناٹک سے ایک ٹرک پیاز کی آمد ہوئی ہے ، جس کے کی قیمت 30 سے [؟][؟]35 روپے کلو ہے ۔غور طلب ہے کہ دارالحکومت میں پیاز کی خوردہ قیمتوں (50 روپے فی کلو) کے آسمان چھونے کے بعد مرکزی حکومت نے دس ہزار ٹن پیاز درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔