مہمند ایجنسی کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 20افرادجاں بحق، جبکہ 25سے زائد زخمی ہوگئے۔مہمند ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکاتحصیل انبارمیں واقع مسجد میں نمازجمعہ کے بعد ہوا۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی ادارے، پولیس اور ریسکیو ادارے کے اہلکار فوری طور پر دھماکے کےمقام پر پہنچ گئے جنہوں نے امدادی کام شروع کردیئے،تمام علاقے کو حفاظتی گھیرے میں لے لیا گیا ۔
زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دھماکے کی نوعیت کا فی الحال تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مہمندایجنسی میں دہشت گرد حملےکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کوشہریوں کیلیےوبال جان بننےکی اجازت نہیں دی جاسکتی،قیام امن کیلئےنیم دلانہ نہیں معنی خیزاقدامات ناگزیرہیں۔