اسلام آباد:پاکستان میں بلوچستان صوبہ کے ڈیرہ بگتی ضلع میں سیکورٹی فورسیز کی کارروائی میں کل ایک ممنوعہ تنظیم کے کمانڈر سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ۔پولیس ترجمان خان وصی نے کہا کہ سلامتی دستوں نے مشتبہ شدت پسندوں کے خلاف علاقے میں تلاشی مہم شروع کردی ہے ۔
شدت پسندوں کے پاس سے 15 دھماکہ خیز اشیاء، دو آئی ای ڈی ہتھیار اور بارود برآمد کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسند مختلف واقعات میں ملوث تھے ۔ اس سے پہلے سلامتی دستوں نے علاقے کے سریب روڈ پر چھاپہ مار کر تین مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتارکیا گیا۔