کراچی : پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ملک کی ایک اہم سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے سربراہ الطاف حسین کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے ۔
عدالت کے افسر نے بتایا کہ مسٹر حسین کی گرفتاری کے لئے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ھے ۔ افسر نے رائٹر کو انسداد دہشت گردی عدالت کی طرف سے جاری کی گئی وارنٹ کی ایک کاپی دستیاب کرائی ہے ۔