کراچی، 23 نومبر:پاکستان کے کراچی شہر میں گزشتہ شب کو ہونے والے دو متواتر بم دھماکوں سے کم از کم 7 افراد کی موت ہوگئی اور 30 دیگر زخمی ہوگئے جس میں بیشتر ِکی حالت تشویشناک ہے۔
روزنامہ اخبار ڈان کے مطابق یہ دھماکے شہر کے انچولی علاقے میں واقع ایک ہوٹل کے نزدیک ہوئے۔
دھماکے سے آس پاس کھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ بچاؤ کارکنان موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
صوبہء سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ متحدہ قومی موومینٹ کے سربراہ الطاف حسین نے بھی واقعہ کی مذمت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق گورنر عشرت العباد خان نے پولیس سپرنٹنڈنٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔