کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ۷ ڈالر کی کمی سے۱۱۹۲ ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب ۳۵۰اور ۳۰۰روپے کی کمی واقع ہوئی۔اس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر۴۷۱۰۰؍ اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر۴۰۳۷۱ روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے۶۷۵ اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی۵۷۸ء۷۵روپے پر مستحکم رہی ہے۔