اسلام آباد: پاکستانی فوج نے شمالی وزیرستان کے وادی شاول میں مشتبہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے کئے گئے جس میں کم از کم 18 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں آج کہا گیا ہے کہ وادی شاول میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر کل ہوائی حملے کئے گئے جس میں 18 مشتبہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔دہشت گردوں کے خلاف جس علاقے میں فوجی کارروائی کی گئی ہے وہاں صحافیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہے ۔
اس لئے مارے گئے لوگوں کے بارے میں فوج کے دعووں کے بارے میں آزاد طریقے سے تصدیق نہیں کی جا سکتی ہے ۔پاکستانی ریڈیو کے مطابق جنگی طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے جس میں ان کے بہت سے ٹھکانے تباہ ہو گئے ۔قابل ذکر ہے کہ پیر کو فوج کے فضائی حملے میں کم از کم 65 جنگجو مارے گئے تھے ۔ اسی طرح گزشتہ اتوار کو قبائلی علاقوں میں فضائی حملے کئے گئے جس میں 40 مشتبہ جنگجو مارے گئے تھے ۔