کراچی:ہندوستان اور پاکستان کے رشتوں میں اُتار چڑھاو کا سلسلہ چلتا رہتا ہے لیکن فی الحال ہندوستانی زیورات کی مقبولیت پاکستانی بازار میں عروج پر ہے۔
صنعت کار اور ڈیزائنر فاطمہ احمد کے مطابق گذشتہ موسم بہار میں ہندوستانی زیورات کے معروف برانڈ آوٹ ہاو¿س کو کامیابی کے ساتھ پیش کئے جانے کے بعد اب پریرٹو کے ذیزائنر پیس بھی کراچی میں مقبول عام ہو رہیں ہے۔ فاطمہ بھی ڈیزائنر زیورات برانڈ پریرٹو کی فروخت کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے اس میں حیرانی نہیں ہے جہاں تک فیشن کی بات ہے دونوں ممالک کے درمیان کچھ یکسانیت پائی جاتی ہے بالی ووڈ کے فیشن اور اسٹائل کو پاکستان میں کافی پسند کیاجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتداءمیں انہوں نے اس زیورات برانڈ کی محدود فراہمی شروع کی تھی لیکن طلب میں اضافہ کی وجہ سے اب ہم مسقل طور پر اس کی فراہمی کر رہے ہیں۔