اسلام آباد: پاکستان نے ہندوستان کے خلاف سفارتی دبا¶ قائم رکھنے کے مقصد سے ہندوستان کے ساتھ قومی سلامتی کے مشیر کی سطح کی بات چیت منسوخ ہونے کی اطلاع اقوام متحدہ کو دی ہے اور اس کے اہلکاروں سے بات کی ہے ۔
ایک سینئر سفارتکار نے بتایا کہ بات چیت منسوخ ہونے کے فوراً بعد اقوام متحدہ کے لئے پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودی نے اقوام متحدہ کے نائب سکریٹری جنرل جان فلیپسن سے پیر کے روز ملاقات کی اور بتایا کہ بات چیت سے پہلے ہندوستان نے کچھ پیشگی شرائط رکھ دیں جس کی وجہ سے دہشت گردی اور دیگر معاملوں پر دونوں ملکوں کے مابین قومی سلامتی کے مشیر کی سطح کی بات چیت نہیں ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ہندوستان روس کے اوفا میں بات چیت کے لئے ہوئی مفاہمت سے پیچھے ہٹ گیا ہے ۔