اسلام آباد، 27 نومبر :پاکستان نے افغان حکومت کے ساتھ پھر سے امن مذاکرات شروع کرتے ہوئے کل طالبان کے تین قیدیوں کو رہا کردیا۔ذرا ئع کے مطابق رہا کئے گئے قیدیوں میں طالبان لیڈر ملاعمر کے سابق مشیر ملا عبدالاحد جہانگریوال ، طالبان کے سابق گورنر ملا عبدالمنان اور طالبان کے سابق فوجی کمانڈر ملایونس شامل ہیں۔پاکستان میں طالبان کے سابق نائب سربراہ کو گذشتہ ستمبر میں رہا کیا گیا تھا ۔ حکام کو یہ امید تھی کہ اس سے امن مذاکرات کو تقویت ملے گی۔