جموں: پاکستانی فوج نے آج ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی ہندستانی سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی۔دفاعی ذرائع نے یہاں بتایا کہ پاکستانی فوج نے سرحد کے نزدیک سوجیان سیکٹر میں چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور کچھ مورٹار بھی داغے ۔
ہندستانی جوانوں نے بھی جوابی کارروئی کی۔ ذرائع کے مطابق ساڑھے تین بجے سے وقفہ وقفہ سے فائرنگ جاری تھی۔فائرنگ میں کسی طرح کے جان مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ پاکستانی فوج نے کل بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔