انچیون۔ جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں جاری ایشیائی کھیلوں کے دوران پاکستان اور ہندوستان کی روایتی حریف ٹیموں کے مابین ہاکی کا فائنل کھیلا گیا۔ فیصلہ پنالتی شْوٹ آؤٹ کی بنیاد پر ہوا۔ ہندوستان نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ اس طرح سولہ برسوں کے بعد ہندوستان ایک مرتبہ پھر ایشین گیمز کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی ہندوستان 2016میں ریو ڈی جینیرو میں ہونے والے اولمپیائی کھیلوں میں شرکت کیلئے بھی کوالیفائی کر گیا ہے۔ہاکی کا یہ میچ مقررہ وقت کے اختتام پر ایک ایک گول سے برابر تھا۔ میچ کے آغاز پر تیسرے ہی منٹ کے کھیل میں محمد رضوان نے ایک گول اسکور کر کے پاکستان کو برتری دلا دی۔ تاہم ستائیسویں منٹ میں ہندوستان کیلئے کوٹھ جیت سنگھ نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔
بعد ازاں پنالٹی شْوٹ آؤٹ میں ہندوستانی گول کیپر پرتھو سریجیش اپنی ٹیم کیلئے ہیرو ثابت ہوئے۔ وہ پاکستانی کھلاڑیوں کی طرف سے لگائی جانے والی دو پنالتی کو روکنے میں کامیاب رہے۔ مجموعی طور پر ہندوستان نے پنالٹی شْوٹ آؤٹ میں چار گول کیے جبکہ پاکستانی ٹیم صرف دو گول ہی کر پائی۔سن 1998 میں تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں کھیلے جانے والے ایشیائی کھیلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے کے بعد بھارتی ٹیم نے اب کہیں جا کر دوبارہ ایشیائی کھیلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ مجموعی طور پر ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان یہ تیسرا گولڈ میڈل ہے۔روایتی حریف پاکستان اور ہندوستان ایشین گیمز میں ہاکی کے فائنل میچ میں بتیس برس بعد ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اترے تھے۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے سیون ہاک اسٹیڈیم میں قریب چار ہزار شائقین موجود تھے۔پاکستانی ٹیم پہلے ہی ہاکی کے آئندہ ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے کیونکہ وہ کوالیفائی نہ کر سکی تھی۔ اب 2016میں ریو ڈی جینیرو میں ہونے والے اولمپیائی کھیلوں میں شرکت کیلئے بھی پاکستان کو ایک دشوار گزار کوالیفائنگ مرحلے سے گزرنا ہو گا۔قبل ازیں تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے جانے والے میچ میں میزبان جنوبی کوریا نے ملائیشیا کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا تھا۔وہیں کبڈی میں ہندوستان نے گولڈ میڈل جیت لیا۔خواتیں ایونٹ میں ایران کو 27-25 اور خواتین کے مقابلوں میں بھی ایران کو 31-21 سے شکست دی
ایشین گیمز میں ہندوستان نے مرد اور خواتین کبڈی ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا، جنوبی کوریا میں جاری ایشیائی کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں۔ مرد کبڈی کے فائنل میں ہندوستان نے ایران کو شاندار مقابلے کے بعد شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا، ہندوستانی کبڈی ٹیم نے ایران کے خلاف 25 کے مقابلے میں 27 پوائنٹس سے فتح سمیٹی۔ مرد کی طرح خواتین کبڈی کے فائنل میں بھی ہندوستان نے ایران کو اکیس اکتیس سے زیر کر کے طلائی تمغہ جیتا، پاکستانی کھلاڑی گیمز میں آج کراٹے اور تائیکوانڈو ایونٹس میں زور آزمائی کریں گے، میڈلز ٹیبل پر ہندوستان 11 گولڈ میڈلز کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے، جبکہ پاکستان کا ایک طلائی سمیت ایک چاندی اور تین کانسے کے تمغوں کے ساتھ 23 ویں پوزیشن ہے۔