جموں:مختصر وقفہ کے بعد پاکستان نے ایک مرتبہ پھر جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر اگلی دفاعی چوکیوں کو نشانہ بناکر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے ۔سرکاری ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ پاکستانی فوج نے کل رات 8 بجے سے ساڑے دس بجے تک کرشنا گھاٹی میں بلااشتعال فائرنگ کی۔انہوں نے بتایا کہ پہلے پاکستان نے چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے بعد ہمارے فوجیوں نے بھی مناسب اور موثر طریقہ سے جوابی کارروائی کی ۔ مگر فائرنگ کے تبادلے میں ہمارا کوئی فوجی زخمی نہیں ہوا نہ ہی کوئی نقصان ہوا ہے ۔