اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی، لاہور ، مری اور ملک کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق صبح 3 بجکر 8 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز پشاور سے 300 کلومیٹر دور ہندو کش کے علاقے میں مرکز افغان تاجک بارڈر پر تھا، جبکہ گہرائی 190 کلو میٹر تھی۔
لاہور میں زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ ہوئی، پشاور، کوہاٹ، مردان، گلگت، غذر، چترال، مانسہرہ اور دیگر شمالی علاقوں کے علاوہ آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث کئی علاقوں کے مکین گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ کشمیر و بالا کوٹ کے بعض علاقوں اذانیں بھی دی جانے لگیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جیولوجیکل سروے کے مطابق افغانستان میں زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔
خیال رہے کہ اپریل اور ستمبر 2013 میں بلوچستان میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 320 سے زائد افراد کی ہلاکت ہوی تھی جبکہ سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : زلزلہ، کھٹمنڈو جنوب کی طرف 10 فٹ کھسک گیا
پاکستان کے شمالی علاقوں اور کشمیر میں 8 اکتوبر 2005 کو آنے والے شدید زلزلے سے 75 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے گئے۔
یاد رہے کہ تین ماہ قبل نیپال میں 7.9 اعشاریہ شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 5 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔