اسلام آباد، 28دسمبر(یو این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے اہم ملزم ذکی الرحمن لکھو کی نظر بندی کے حکم کو معطل
کردیا۔
ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے لکھوی جیل سے باہر آسکتا ہے کیوں کہ اسے اصل ملزم کے معاملے میں پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔ ضمانت ملنے کے بعد پاکستان حکومت نے عوامی سلامتی قانون کے تحت اس کی نظر بندی کا حکم دیا تھا جس کی وجہ سے وہ جیل سے باہر نہیں نکل سکتا تھا۔
ہائی کورٹ نے دونوں فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد لکھوی کو نظربند رکھنے کے سرکاری حکم نامہ کو معطل کرنے کا فیصلہ سنایا۔
ذکی الرحمن لکھوی اور ضرار شاہ دونوں اصل ملزمان ہیں جنہوں نے ممبئی دہشت گردانہ حملے کی سازش رچی تھی جس میں 166افراد ہلاک ہوئے تھے۔