ایڈیلیڈ۔سابق آسٹریلوی بلے باز مائیکل ہسی نے کہا ہے کہ پاکستانی گیندباز جب فارم میں ہوں تو کسی بھی ٹیم کیلئے انہیں قابو کرنا آسان نہیں ہوتا اسلئے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کو ان سے خطرہ ہو سکتا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں رواں ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں جمعہ کو آمنے سامنے ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت پاکستان کا بائولنگ اٹیک بہت مضبوط ہے، راحت علی، وہاب ریاض اور سہیل خان اچھی بائولنگ کر رہے ہیں اور وہ کوارٹر فائنل میں کینگروز بلے بازوں کیلئے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔وہیںآسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے سخت مقابلے کی توقع رکھے ہوئے ہیں۔کلارک کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو فیورٹ نہیں سمجھتے اور یہ ایک اہم میچ ہوگا جسے وہ ورلڈ کپ کا فائنل سمجھ کر کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو کافی عرصے سے زیادہ اہمیت نہیں دی گئی ہے خاص کر محدود اوورز میں لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم بڑی باصلاحیت ہے۔پاکستانی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’خاص کر ان کا بولنگ
اٹیک بہت اچھا ہے جس میں بائیں اور دائیں ہاتھ کے بولرز موجود ہیں اور اس ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔‘کلارک کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ بھی متوازن ہے اور اس ٹیم کے پاس مصباح الحق جیسا اچھا کپتان موجود ہے۔ہر ٹیم اور ہر کھلاڑی کی کوئی نہ کوئی کمزوری ہوتی ہے لیکن ساتھ ہی ان کی طاقت بھی ہوتی ہے لہذا ضروری ہوگا کہ آسٹریلوی ٹیم اپنی مہارت کو بروئے کار لائے۔مائیکل کلارک نے کہا کہ کوارٹرفائنل میں انہیں سخت چیلنج کا سامنا ہوگا اور آسٹریلوی ٹیم کو جیتنے کے لیے بہترین کرکٹ کھیلنی ہوگی۔کلارک کا کہنا ہے کہ کوارٹر فائنل میں ان کی بیٹنگ لائن وہی ہوگی جو سری لنکا کے خلاف کھیلی تھی۔آسٹریلوی ٹیم کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کے تمام بیٹسمین صورتحال کے مطابق کسی بھی پوزیشن پر بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔کلارک نے کہا کہ اگرچہ آسٹریلوی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن ہر میچ میں نیا دن ہوتا ہے اور آپ کو ہر چیز ازسر نو شروع کرنی ہوگی۔مائیکل کلارک سے جب پاکستانی ٹیم کی کمزوری کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم اور ہر کھلاڑی کی کوئی نہ کوئی کمزوری ہوتی ہے لیکن ساتھ ہی ان کی طاقت بھی ہوتی ہے لہذا ضروری ہوگا کہ آسٹریلوی ٹیم اپنی مہارت کو بروئے کار لائے۔